Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میری زباں پہ تیری محبت کی بات ہے

فنا بلند شہری

میری زباں پہ تیری محبت کی بات ہے

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    میری زباں پہ تیری محبت کی بات ہے

    یہ بات میرے واسطے راہ نجات ہے

    کیسے خیال یار سے دامن بچائیں ہم

    اب تو خیال یار چراغ‌‌ حیات ہے

    ترا جمال تیری تجلی ترا خیال

    دونوں جہاں میں میری یہی کائنات ہے

    مری بساط کیا ہے ترے سامنے صنم

    قربان تیرے حسن پہ کل کائنات ہے

    بتلاؤں کیا جنوں ہے مرا کس مقام پر

    جس دن سے میرا یار کے ہاتھوں میں ہاتھ ہے

    ہے آج مرا سر تیرے در پہ جھکا ہوا

    اے دوست ترے چشم عنایت کی بات ہے

    تیرے علاوہ کچھ مجھے آتا نہیں نظر

    اب میں ہوں تیرے ساتھ کہ تو میرے ساتھ ہے

    تیرے بغیر زندگی تاریک ہے میری

    سارے جہاں میں دن ہے مرے گھر میں رات ہے

    تاثیر الٹی دیکھی محبت کی راہ میں

    اس راستے میں جیتنے والے کو مات ہے

    جس کی مجھے تلاش تھی الفت میں اے فناؔ

    وہ مل گئے ہیں مجھ کو مقدر کی بات ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے