جو تیرے حسن پہ مٹ جائے وہ پروانہ بنوں
جو تیرے حسن پہ مٹ جائے وہ پروانہ بنوں
میرے جاناں میں تیرے عشق کا افسانہ بنوں
بندگی کا وہ سلیقہ دے مجھے بندہ نواز
مٹ بھی جاؤں تو سنگ در جانانہ بنوں
عشق نے کر دیا مجبور یہاں تک مجھ کو
جان اس بت پہ فدا کر کے میں بت خانہ بنوں
اتنی چاہت ہے مجھے اے میرے محبوب تیری
تو جو بن جائے صنم میں بھی صنم خانہ بنوں
عشق محبوب کچھ اس طرح مٹائے مجھ کو
اے فناؔ ہو کے فنا جلوۂ جانانہ بنوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.