Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرے کرم کی نوازشوں سے بتاؤں کیا مجھ کو ملا ہے

فنا بلند شہری

تیرے کرم کی نوازشوں سے بتاؤں کیا مجھ کو ملا ہے

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    تیرے کرم کی نوازشوں سے بتاؤں کیا مجھ کو ملا ہے

    جھکا کے سر تیرے آستاں پر قسم خدا کی خدا ملا ہے

    یہ تیری بندہ نوازیاں ہیں کے درد دل کا پتہ ملا ہے

    تجھے پکارا جہاں بھی میں نے وہیں مجھے آسرا ملا ہے

    بنا ہے کوئی حرم کا شیدا کوئی سر بت کدہ چلا ہے

    مجھے ہے ناز اپنی بندگی پر مجھے ترا نقش پا ملا ہے

    میں کیسے چھوڑوں تیری گلی کو تیری گلی میری زندگی ہے

    تیری گلی میں تو میرے دلبر مجھے میرا مدعا ملا ہے

    فقیر تم کو رہے مبارک وہ بادشاہوں کے آستانے

    جو مری مشکل کو ٹال دے گا مجھے وہ مشکل کشا ملا ہے

    یہ آستاں ان کا آستاں ہے یہاں سے ہستی مٹا کے اٹھنا

    یہاں پہ بنتی ہے سب کی قسمت یہیں سے ہر مدعا ملا ہے

    فناؔ مٹی زندگی کی الجھن قریب آنے لگی ہے منزل

    امان رہبر کی رہبری سے مجھے نیا راستہ ملا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے