Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہم آگہئ عشق کا افسانہ کہیں گے

فنا نظامی کانپوری

ہم آگہئ عشق کا افسانہ کہیں گے

فنا نظامی کانپوری

ہم آگہئ عشق کا افسانہ کہیں گے

کچھ عقل کے مارے ہمیں دیوانہ کہیں گے

رہتا ہے وہاں ذکر طہور و مے کوثر

ہم آج سے کعبہ کو بھی مے خانہ کہیں گے

عنوان بدل دیں گے فقط آپ کی خاطر

ہم جب بھی کہیں گے یہی افسانہ کہیں گے

پروانہ کو ہم شمع سمجھتے ہیں سر شام

ہنگام سحر شمع کو پروانہ کہیں گے

سر رکھ کے ترے پاؤں پہ ہم کرتے ہیں شکوہ

کچھ لوگ اسے سجدۂ شکرانہ کہیں گے

بن جائے گا اللہ کا گھر خود ہی کسی دن

فی الحال فناؔ کو صنم خانہ کہیں گے

مأخذ :
  • کتاب : فناؔ نظامی ’’فن اور شخصیت‘ (Pg. 76)
  • Author : فنا نظامی
  • مطبع : جگر اکادمی، کانپور (2003)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے