Sufinama

کوچۂ بے خودی سے مست پہنچے حریم راز میں

فانیؔ گورکھپوری

کوچۂ بے خودی سے مست پہنچے حریم راز میں

فانیؔ گورکھپوری

MORE BYفانیؔ گورکھپوری

    کوچۂ بے خودی سے مست پہنچے حریم راز میں

    زاہد خشک رہ گیا منزلِ امتیاز میں

    مست جھکی ہوئی نگاہ بزم طرب کی ہے گواہ

    جوشِ شراب خواب ہے دیدئہ نیم باز میں

    منزل نیستی عشق ہو گئی دم کے دم میں طے

    خنجر ناز بن گیا خضر رہِ نیاز میں

    دل ہیں حقیقت آشنا بے خبرانٍ عشق کے

    دورِ مئے الست ہے میکدئہ مجاز میں

    صاف زبانِ تیغ پر مژدئہ وصل یار ہے

    بوالہوسوں کا دخل اور اس کی حریم ناز میں

    رشکِ گل بہشت تھے ہجر میں میرے اشک سرخ

    تم نے کبھی جگہ نہ دی دامنِ امتیاز میں

    بعد فنا کے ملتی ہے ہستی لازوالِ عشق

    ہے مگر آبِ زندگی حسن کی تیغ ناز میں

    کیفِ شرابِ معرفت محفلِ عشق میں ملے

    دُردِ ہوس اگر نہ ہو جامِ مئے مجاز میں

    بختِ سیہ کے پیچ سے سلسلۂ خیالِ زلف

    طُرّہ اک اور بن گیا زلف شب دراز میں

    محفل غیر میں مگر آپ نے پی ہے رات بھر

    کہتی ہے مستی نظر دیدئہ نیم باز میں

    نالہ غم وہ راگ ہے ہجر کی جس میں آگ ہے

    حسن کی کوئی لاگ ہے عشق کے سوز و ساز میں

    مونسِ دل نواز ہے ہمدم جاں گداز ہے

    سلسلۂ خیال زلف میری شبِ دراز میں

    فانیؔ تفتہ پھر کہاں اس کی نگاہ جب اٹھی

    برقِ وجود سوز تھی پردئہ چشم ناز میں

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان فانی
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے