وعدے کیے بہت پہ کس کو وفا نہیں
وعدے کیے بہت پہ کس کو وفا نہیں
جس میں کہ تھا گمان وفا وہ کیا نہیں
ہر بات میں صفائی دکھاتا ہے صاف جھوٹ
آیا غبار دل پر تو اب تک اٹھا نہیں
دشنام تلخ دیجیے پر ہنس کے دیجیے
روکھا سخن کسو کا تو ہم نے سنا نہیں
ہم نے سنا مسیح سے دردوں کی ہے دوا
بے درد دل جو ہووے تو اس کی دوا نہیں
میں نے کہا کہ قتل رقیبوں سے مت کرا
بولا کہ اپنا ہاتھ کسو پر اٹھا نہیں
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 25)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.