فرشتوں نے مل کر اٹھائی ہے ڈولی
فرشتوں نے مل کر اٹھائی ہے ڈولی
علی شیر یزداں کی آئی ہے ڈولی
فلک پر ستاروں نے خورشید و مہ نے
بڑے شوق سے یہ سجائی ہے ڈولی
شہ کبریا شہہ حبیب حسن کی
سر عرش حق نے بنائی ہے ڈولی
سہاگ عرش پر حوریں گاتی ہیں دیکھو
وہ آئی علی کی وہ آئی ہے ڈولی
چلو آؤ کاوشؔ کہ کاندھا لگائیں
علی کی خدا نے اٹھائی ہے ڈولی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.