دل دھڑکنوں کی ضرب سے مسمار تو نہیں
دل دھڑکنوں کی ضرب سے مسمار تو نہیں
دیوار کعبہ ڈھہنے کو تیار تو نہیں
باقی رہی نہ تشنہ دہانی سرور کی
یہ اہتمام محفل اغیار تو نہیں
بستی اجاڑ دل کی ہے ہستی تباہ کن
چارہ گروں نے کر دیا بیمار تو نہیں
صد حیف لطف لمس سلاسل نہ مل سکا
آزاد دل و جاں رہیں اسرار تو نہیں
پابند کر رہی ہیں نگاہوں کی ڈوریاں
دوش براہمن پہ یہ زنار تو نہیں
شاید جگر کے زخم سے پھاہا سرک گیا
یوں ہی وہ چشم تر ہوئی انگار تو نہیں
صحرا سراب دشت جنوں آبلہ روی
اک میرے نقش پا کے طلب گار تو نہیں
خاموش لب ہیں چشم صدف زلف شکوہ گیر
مخفیؔ یہ ان سے عشق کا اظہار تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.