دفتر کھلے جو عشق کے روز حساب میں
دفتر کھلے جو عشق کے روز حساب میں
مجنوں کے پہلے بندہ ہی آوے حساب میں
یہ شوخ بو کہاں سے اسے ہاتھ آ لگی
قطرہ ترے عرق کا پڑا ہے گلاب میں
ظاہر ہے بے حجاب وہ کالشمس والضحیٰ
اپنی خودی سے ہم پھرے ہیں حجاب میں
سیماب بھی نہ ہووے کبھو ایسا بے قرار
دل ہجر سے ہے جیسا مرا اضطراب میں
مجنوں کا میں خلیفہ ہوں اے فضلؔ عشق میں
لیلیٰ ہمیشہ مجھ کو نظر آوے خواب میں
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 18)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.