Sufinama

مرے دل کو دل نہ سمجھو مری جاں کو جاں نہ سمجھو

شاہ فداحسین فیاضی

مرے دل کو دل نہ سمجھو مری جاں کو جاں نہ سمجھو

شاہ فداحسین فیاضی

MORE BYشاہ فداحسین فیاضی

    مرے دل کو دل نہ سمجھو مری جاں کو جاں نہ سمجھو

    کوئی اور بولتا ہے یہ مری زباں نہ سمجھو

    وہ شراب پی ہے میں نے جو ازل کے دن کھنچی تھی

    میں وہ پیر میکدہ ہوں مجھے نوجواں نہ سمجھو

    مری صنعتیں ہیں ظاہر مری قدرتیں ہویدا

    مرا نور ہر جگہ ہے مجھے تم نہاں نہ سمجھو

    مرا قول نحن و اقرب پھر، دور کیوں ہو سمجھے

    کرو تم یقین اس پر یہ محض گماں نہ سمجھو

    ہے حجاب ہستی حق جو ہے ہستی وہمی اپنی

    جو ہٹا سکے نہ اس کو اسے رازداں نہ سمجھو

    دل و جاں فداؔ ہے جن پر وہ حبیب دو جہاں ہیں

    وہی نور ذاتِ حق ہیں انہیں تم نہاں نہ سمجھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے