Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق مرض بھلا نہیں جس کو ہوا جیا نہیں

مرزا محمد علی فدوی

عشق مرض بھلا نہیں جس کو ہوا جیا نہیں

مرزا محمد علی فدوی

MORE BYمرزا محمد علی فدوی

    عشق مرض بھلا نہیں جس کو ہوا جیا نہیں

    ہوش مرے بجا نہیں دیکھیے کیا ہو کیا نہیں

    جور و جفا قبول سب ایک یہی ہے قہر اب

    غیر کے ساتھ روز و شب اس کے ہم آشنا نہیں

    گشت گلی گلی میں ہے دل تیرے جی کی جی میں ہے

    خیر ابھی اسی میں ہے تجھ کو کوئی ملا نہیں

    قافلہ کر گیا سفر آہ پھرے ہے تو کدھر

    جلد خبر لے بے خبر فکر ہے اپنی یا نہیں

    کس سے کہے کوئی دلا مرتے ہیں آکے تو جلا

    درد ملا تو وہ ملا جس کی کہیں دوا نہیں

    جی ہے بتنگ فدویؔ اب کب تئیں رہیے جاں ببلب

    دیکھ لیا جہان سب زندگی کا مزا نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے