Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہاں لے کر دلِ ناکام آیا

مرزا محمد علی فدوی

کہاں لے کر دلِ ناکام آیا

مرزا محمد علی فدوی

MORE BYمرزا محمد علی فدوی

    کہاں لے کر دلِ ناکام آیا

    مجھے مارا تبھی آرام آیا

    ہم ہی سے چہل کیا کرنی تھی ساقی

    ادھر کیوں لے کے خالی جام آیا

    کوئی کچھ دے کے کیا کہتا پھرے ہے

    کبھی دل کا زباں پر نام آیا

    وفا ان بے وفاؤں میں کہاں ہے

    کدھر اپنا خیالِ خام آیا

    چمن کی سیر تو کر لیویں صیاد

    بھلا لے کر ابھی اسے دام آیا

    مصیبت میں نہیں کوئی کسی کا

    یہ اپنا دل ہی آخر کام آیا

    سفیدی دوڑی اب بالوں پہ فدویؔ

    بس اپنی موت کا پیغام آیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے