گجب ڈھا گیو تورے نیناں مراری
گجب ڈھا گیو تورے نیناں مراری
میں کھو اپنی سدھ بدھ دل و جان ہاری
سکھی کیا کہوں مورے مرشد پیا نے
دھرم دین لوٹا نجریا وہ ماری
پون جاکے مرشد پیا سے یہ کہنا
رہت مورے من میں صورتیاں تیہاری
بتاؤں تجھے کیا تو جانت ہے سب کچھ
میں تج کر جہاں کو گئی تو پہ واری
ترے پیار میں چھوڑا بھگوان میں نے
ترا نام جپتی ہے داسی تیہاری
علی تو کو جانوں خدا تو کو جانوں
میں رکھتی ہوں جگ سے طبیعت نیاری
لٹا کر محبت میں دین و دھرم کو
بنا ہے یہ کاوشؔ تمہارا پجاری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.