گر کون و مکاں مظہر نیرنگ نہ ہوتا
گر کون و مکاں مظہر نیرنگ نہ ہوتا
ہر آن میں اس کا یہ نیا ڈھنگ نہ ہوتا
ہوتا نہ اگر اس کے تماشے میں تحیر
حیرت سے میں آئینۂ نمط دنگ نہ ہوتا
گر شان پیمبر کی ابوجہل پہ کھلتی
اسلام کے لانے میں اسے ننگ نہ ہوتا
اسرار حقیقت کے خریدار جو ہوتے
ہفتاد و دو ملت میں کبھی جنگ نہ ہوتا
امکان سے باہر ہے تیرے کنبہ کا پایہ
ورنہ دل آگاہ میرا تنگ نہ ہوتا
گر پردۂ غفلت کو تو ہم سے نہ اٹھاتا
اے عشق نیازؔ آگے تیرے سنگ نہ ہوتا
- کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 28)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.