صرف مجھ کو عشق تیرا چاہیے
صرف مجھ کو عشق تیرا چاہیے
عشق ہو تیرا تو پھر کیا چاہیے
جس کے بن دیکھے ہو یہ حالت مری
دیکھے تو کیا ہو یہ دیکھا چاہیے
جو نہ سمجھے اس کو سمجھاتا ہے تو
ناصحا اتنا تو سمجھا چاہیے
موت سے بد تر ہو جس کی زندگی
زندگی اس کی کو دیکھا چاہیے
وصل کی بھی آرزو غمگیںؔ نہ ہو
یعنی عاشق بے تمنا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.