ساقی وہ ہم کہاں ہیں کہاں ہے وہ ناؤ نوش
ساقی وہ ہم کہاں ہیں کہاں ہے وہ ناؤ نوش
یاں مے کشی کی کس میں رہتے ہیں حواس و ہوش
مے کا جہاں میں کوئی خریدار ہی نہیں
بیٹھے ہیں سب دوکان میں بیکار مے فروش
وہ آہ ونالہ آہ کہاں دردِ دل کہاں؟
وہ جوشِ نوجوانی کہاں اور وہ خروش
دل سے بھی بات کرنے کی طاقت نہیں مجھے
بیٹھا رہوں ہوں بند کئے چشم بس خموش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.