Sufinama

دوئی دور کر کے جو ہم دیکھے ہیں

غمگین دہلوی

دوئی دور کر کے جو ہم دیکھے ہیں

غمگین دہلوی

MORE BYغمگین دہلوی

    دوئی دور کر کے جو ہم دیکھے ہیں

    توہی ایک دیروحرم دیکھتے ہیں

    یہ کچھ کفر اٹھا ہے دل میں ہمارے

    کہ کعبہ میں بیٹھا صنم دیکھتے ہیں

    خدا کے کرم سے سمجھتے ہیں بہتر

    صنم تجھ سے جو ہم ستم دیکھتے ہیں

    کسی کو نہیں دیکھتے ہم جہاں میں

    اسی کو خدا کی قسم دیکھتے ہیں

    جنہیں دو گھڑی وصل ہوتا ہے حاصل

    وہ ایک عمر ہجراں کے غم دیکھتے ہیں

    خدا دشمنوں کو نہ دکھلائے غمگیںؔ

    جو دوست اپنے سے ہم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے