دوئی دور کر کے جو ہم دیکھتے ہیں
دوئی دور کر کے جو ہم دیکھتے ہیں
تو ہے ایک دیر و حرم دیکھتے ہیں
یہ کچھ کفر اٹھا ہے دل میں ہمارے
کہ کعبہ میں بیٹھا صنم دیکھتے ہیں
خدا کے کرم سے سمجھتے ہیں بہتر
صنم تجھ سے جو ہم ستم دیکھتے ہیں
کسی کو نہیں دیکھتے ہم جہاں میں
اُسی کو خدا کی قسم دیکھتے ہیں
جنہیں دو گھڑی وصل ہوتا ہے حاصل
وہ اک عمر ہجراں کے غم دیکھتے ہیں
سر ان کا دو عالم سے گزرے ہے پیارے
جو ایک بار تیرے قدم دیکھتے ہیں
خدا دشمنوں کو نہ دکھلائے غمگیںؔ
جو کچھ دوست اپنے سے ہم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.