اک دم کوئی گر دیکھے وہ جلوۂ جانانہ
اک دم کوئی گر دیکھے وہ جلوۂ جانانہ
مجھ سا بنے دیوانہ مجھ سا رہے مستانہ
حالت پہ مری زاہد نادان تو ہنستا ہے
کچھ تجھ پہ اگر گزرے بن جائے گا دیوانا
مستی کا مرے عالم وہ ہے کہ میں ہی میں ہوں
یاں خویش پرستی ہے اپنا ہے نہ بیگانہ
ہر دم نئے جلوے ہیں دم سے مرے عالم میں
ہر آن نئی میری ہر طور جدا گانہ
شاہان جہاں میں میں سو شان سے ہوں غوثیؔ
رکھتا ہوں فقیروں میں سو رنگ فقیرانہ
- کتاب : طیبات غوثی (Pg. 77)
- Author : غوثی شاہ
- مطبع : اعظم اسٹیم پریس، حیدرآباد (1952)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.