Sufinama

ہم اپنے کو آٹھوں پہر دیکھتے ہیں

غوثی شاہ

ہم اپنے کو آٹھوں پہر دیکھتے ہیں

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    ہم اپنے کو آٹھوں پہر دیکھتے ہیں

    ہمیں ہیں ہمیں ہیں جدھر دیکھتے ہیں

    شجر میں حجر میں ملک میں بشر میں

    ہم اپنے ہی کو جلوہ گر دیکھتے ہیں

    مشاہد ہیں رخسار و گیسو کے اپنے

    یہی رنگ شام و سحر دیکھتے ہیں

    ہمیں کھیل ہے موت کیا زندگی کیا

    یہ دونوں کو ہم اپنے گھر دیکھتے ہیں

    خودی کو خدا کا کیا آئینہ ہے

    خودی میں خدا کا گزر دیکھتے ہیں

    ہمیں شکل با چوں ہمیں رنگ بیچوں

    ہم اک آن میں دو نظر دیکھتے ہیں

    جو کھو کر خودی اپنی خودبیں ہوئے ہیں

    کہاں غیر کو اک نظر دیکھتے ہیں

    نظر ہیں نظر ہیں نظر ہیں نظر ہیں

    ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں

    معمہ ہیں ہم کیا کہیں خود کو غوثیؔ

    خدا جس میں ہے وہ بشر دیکھتے ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے