وہ ابروئے خم دار بدلی ہوئی ہے
دلوں کی طلب گار بدلی ہوئی ہے
قدم کو ملا کر چلو ساتھ اس کے
زمانے کی رفتار بدلی ہوئی ہے
اسیروں کے انداز ناگفتنی ہیں
سلاسل کی جھنکار بدلی ہوئی ہے
بساط مے و جام الٹی پڑی ہے
غضب چشم مے خوار بدلی ہوئی ہے
ہوئے سوختہ دل کے خرمن کے خرمن
نگاہ شرر بار بدل ہوئی ہے
متاع دل و جاں کا ہو کون ضامن
نگاہ نگہ دار بدلی ہوئی ہے
غبارؔ اب کہاں دین و ایماں سلامت
کہ ہر وضع دیں دار بدلی ہوئی ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد چودہویں (Pg. 258)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.