دوری سے عجب حال ہے اب دیکھنے آؤ
دوری سے عجب حال ہے اب دیکھنے آؤ
نزدیک ہے ڈھونڈھو ہمیں اور آہ نہ پاؤ
پاؤں سے نکالو نہ رہ عشق میں کانٹا
ہر گام مزا اس کے کھٹکنے کا اڑاؤ
یارو یہ سدا رہنے کی جاگا نہیں ہرگز
کیا بیٹھے ہو دل یاں کے علاقوں سے اٹھاؤ
کہتے ہیں جسے درد عجب شئے ہے عزیزاں
قسمت ہو جو ٹک بھی تو بہت اس کو بڑھاؤ
اس دام تعلق سے رہا ہونے کی راسخؔ
تدبیر یہی ہے کہ کہیں دل کو پھنساؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.