Font by Mehr Nastaliq Web

کوٹھے پہ سرِ شام جو آیا وہ حسیں آج

غلام محی الدین بخت

کوٹھے پہ سرِ شام جو آیا وہ حسیں آج

غلام محی الدین بخت

MORE BYغلام محی الدین بخت

    کوٹھے پہ سرِ شام جو آیا وہ حسیں آج

    اس شرم سے نکلا ہی نہیں ماہ مبیں آج

    ہے خوبیٔ تقدیر گلہ کیجیے کس کا

    جو دوست تھے کل آئے ہیں وہ بر سر ِکیں آج

    ہیں جوش پہ سیلاب مرے اشک کے بے ڈھب

    مسمار نہ دیوار عناصر ہو کہیں آج

    ہشیار ہو اے جان و دل و صبر و تحمل

    آتا ہے چلا پھر وہی غارت گر دیں آج

    بلبل ہیں فدا اس پہ ہزاروں دل و جاں سے

    ہے تخت چمن پر جو وہ گل صدر نشیں آج

    واللہ نیا طرز نیا نہج ہے تیرا

    یہ حق ہے کہ ہے مثل ترا کوئی نہیں آج

    کل ہم غم ہجراں سے نہ بیتاب تھے ایسے

    کیا ہے جو ہمیں چین ہے اک لحظہ نہیں آج

    کل تک تجھے ہم جانتے تھے قول کا سچا

    جھوٹے ترے وعدہ کا ہوا مجھ کو یقیں آج

    اک آہ شرر بار اگر دل سے کروں میں

    سب بھولے ابھی جور و ستم خرچ بریں آج

    کس شان سے گھوڑے پہ چلا آتا ہے وہ ترک

    اس شوخ سے ہے دیکھئے کیا زینت زیں آج

    حاصل ہوا بھی بختؔ تمنا ترے دل کی

    دیکھیں جو تجھے نیم نگہ سرور دیں آج

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے