بسکہ ڈھونڈے اہل دل مل ان سے صاحب دل ہوا
بسکہ ڈھونڈے اہل دل مل ان سے صاحب دل ہوا
جب پھرا میں برسوں تب یہ آبلہ حاصل ہوا
وہ گدا دلق کہن میں جس کے سو پیوند تھا
جا سکندر اس سے ہفت اقلیم کا سائل ہوا
دیکھ مجنوں کے تئیں ٹک اور بار عشق دیکھ
سخت حیرانی ہے تنکا کوہ کا حامل ہوا
ابتدائے عشق ہی میں بے تہی کی شوق نے
دل میرا سینہ میں پر بیتاب و مستعجل ہوا
امتحاں مخصوص خاصاں ہے تو راسخ شکر کر
یار تیرے آزمانے کی طرف مائل ہوا
- کتاب : بہارمیں اردو کی صوفیانہ شاعری (Pg. 141)
- Author :محمد طیب ابدالی
- مطبع : اسرار کریمی پریس الہ آباد (1988)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.