گلشن میں جا کے داغ جگر جب دکھا دیا
گلشن میں جا کے داغ جگر جب دکھا دیا
پھولوں کو ہم نے پیکر حیرت بنا دیا
کھلنے لگی اگر کوئی امید کی کلی
برق الم تڑپ کے گری اور جلا دیا
اف رے کرشمۂ ہائے خیال جمال دوست
ہر شے نے ان کا روپ بدل کر دکھا دیا
میں ہوں وہ رہرو رہ الفت کے ضعف میں
جب گر پڑا تو درد جگر نے اٹھا دیا
واقف ہیں راز عشق سے اہل چمن کہ گل
سن کر مرا افسانۂ غم مسکرا دیا
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 187)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.