Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اہمیت رکھتے نہیں ہیں گلشن و ویرانہ اب

حافظ خورشید عالم

اہمیت رکھتے نہیں ہیں گلشن و ویرانہ اب

حافظ خورشید عالم

MORE BYحافظ خورشید عالم

    اہمیت رکھتے نہیں ہیں گلشن و ویرانہ اب

    رات دن رہتا ہے دل میں یار کا کاشانہ اب

    ہیں تو سمجھا ہی رہے ہیں دل سمجھتا ہی نہیں

    آپ سے شاید سمجھ جائے ذرا سمجھانا اب

    غیر کے ہاتھوں سے پینے میں مزہ آتا نہیں

    ہے مزہ جب خود پلائے ساقئ مے خانہ اب

    کون سی مے آپ نے اس کو پلائی ہے میاں

    ہوش میں آنے لگا ہے آپ کا دیوانہ اب

    یار کے قدموں میں عالم تو لٹا دے زندگی

    اس سے اچھا ہو نہیں سکتا کوئی نذرانہ اب

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 427)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے