Font by Mehr Nastaliq Web

اے اجل تیرا ہی رستہ عمر بھر دیکھا کیے

حافظ محمد اسحٰق

اے اجل تیرا ہی رستہ عمر بھر دیکھا کیے

حافظ محمد اسحٰق

MORE BYحافظ محمد اسحٰق

    اے اجل تیرا ہی رستہ عمر بھر دیکھا کیے

    داستانِ زندگی کو محتصر دیکھا کیے

    بزم میں ان مست آنکھوں کا اثر دیکھا کیے

    دیدۂ حیرت سے ہم کیفِ نظر دیکھا کیے

    ہو گیا دل کو یقیں تکمیل غم کا ہوگیا

    اپنی اک اک آہ کو جب بے اثر دیکھا کیے

    جس قفس سے آشیاں جلتا ہوا آیا نظر

    اس طرف دیکھا نہ جاتا تھا مگر دیکھا کیے

    ایک قطرہ بھی لہو کا جب نہ دل میں رہ گیا

    آنسوؤں کے تارمیں خونِ جگر دیکھا کیے

    جو بہاروں میں نہ اڑ کر آشیاں تک جا سکے

    ہائے کس حسرت سے وہ بے بال و پر دیکھا کیے

    وہ نیاز بندگی سے عمر بھر غافل رہے

    جو پرستش گاہ میں دیوار و در دیکھا کیے

    کیا خبر مجھ کو کہاں لے آیا ذوق درد عشق

    حسن کے جلوؤں کو فردوس نظر دیکھا کیے

    انقلابِ دہر کی حافظؔ ہیں یہ نیرنگیاں

    عالمِ ہستی کو ہم زیر وزبر دیکھا کیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے