راحت طلب و طالب آزار ہمیں ہیں
راحت طلب و طالب آزار ہمیں ہیں
معشوق ازل عاشق دل دار ہمیں ہیں
لیلیٰ کے گرفتار ہیں لیلیٰ بھی ہمیں ہیں
ہم مجنوں ہیں رسوا سر بازار ہمیں ہیں
پیتے ہیں مے ساغر توحید دمادم
مومن ہیں ہمیں کافر عیار ہمیں ہیں
ہم شاہد و مشہود ہیں ہم عاشق و معشوق
خواجہ ہیں ہمیں شبلی و عطار ہمیں ہیں
ہم نور ہیں ہم طور ہیں ہم جلوۂ حق ہیں
موسیٰ کی طرح طالب دیدار ہمیں ہیں
ہم آپ ہی منصور ہیں اور آپ انا الحق
ہم شرع کو سر دیتے ہیں سردار ہمیں ہیں
مولیٰ ہیں غریبوں کے شہنشاہ نجف ہیں
سلطان عرب حافظؔ و مختار ہمیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.