ہے احساس خودی سب کو کوئی مومن ہو یا کافر
ہے احساس خودی سب کو کوئی مومن ہو یا کافر
چلا سب پر ترا جادو پڑھا سب نے ترا منتر
یہاں میں حیلہ جو دل سے زیادہ بات بے قابو
وہاں وہ مدعا فہم و سخن چین و سخن پرور
ہے تو برگ گل خوبی ضیائے شمع محبوبی
مگر کیا کوئی شے دیکھی ہے تو نے دل سے نازک تر
جفا میں مہر کے آئیں وفا کو جور سے تزئیں
شرارت شرم سے رنگیں حیا میں شوخیاں مضمر
دیا ہے مدتوں میں عشق نے وہ دل مجھے جو ہے
تری تنبیہ سے شاداں تری تسکین سے مضطر
مری رندی کا قشقہ ہے جبین زہد پر میکشؔ
کہ ہو کر خاک مے خانہ رہا میں عزت منبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.