Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مآل زندگی ہے عشق میں مدہوش ہوجانا

حیرت شاہ وارثی

مآل زندگی ہے عشق میں مدہوش ہوجانا

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    مآل زندگی ہے عشق میں مدہوش ہوجانا

    تری آواز سننے کو سراپا گوش ہوجانا

    عجب کیا ہے مری ہستی اگر تجھ میں سماجائے

    ہے مٹنا قطرے کا دریا سے ہم آغوش ہوجانا

    ہزاروں کو ہوا دھوکا مری تصویر پر تیرا

    غضب ہے میری ہستی میں ترا روپوش ہوجانا

    زمانے سے نرالی ہیں ادائیں تیری اے جاناں

    کہ رہنا دل کےاندر آنکھ سے روپوش ہوجانا

    کمالِ محویت ہے آپ کی صورت کے دھوکے میں

    جہاں کوئی نظر آیا وہیں بے ہوش ہوجانا

    تری آئینہ سازی سے اگر چھاجائے یوں حیرتؔ

    توکچھ مشکل نہیں عالم کا پھر بے ہوش ہوجانا

    مأخذ :
    • کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 51)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے