Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں اپنی بے بسی کو ان پہ قرباں کر کے چھوڑوں گا

حیرت شاہ وارثی

میں اپنی بے بسی کو ان پہ قرباں کر کے چھوڑوں گا

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    میں اپنی بے بسی کو ان پہ قرباں کر کے چھوڑوں گا

    یہ اپنے درد کا میں اب تو درماں کر کے چھوڑوں گا

    یہی گر جوشِ وحدت ہے تو اک دن دیکھے گی دنیا

    میں اپنی خانہ ویرانی کا ساماں کر کے چھوڑوں گا

    میں ان کے حسن میں خود جذب ہوجاؤں گا مٹ مٹ کر

    میں حسن وعشق کے جلوؤں کو یکساں کر کے چھوڑوں گا

    اگر یونہی رہی دستِ جنوں کی چیرہ سامانی

    تو ہر تارِ رگِ جاں کو گریباں کر کے چھوڑوں گا

    انہیں ضد ہے کہ حیرت کا تماشہ ہم بھی دیکھیں گے

    اگر ایسا ہے میں بھی ان کو حیراں کر کے چھوڑوں گا

    مأخذ :
    • کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 145)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے