Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب سے دیکھی ہے مری جاں ہم نے صورت آپ کی

حاجی عبداللہ اکبری

جب سے دیکھی ہے مری جاں ہم نے صورت آپ کی

حاجی عبداللہ اکبری

MORE BYحاجی عبداللہ اکبری

    جب سے دیکھی ہے مری جاں ہم نے صورت آپ کی

    ہو گئی ہے جاگزیں دل میں محبت آپ کی

    اک دم میں کر لیا قبضہ دل عشاق پر

    ہے عجب چلتا ہوا جادو محبت آپ کی

    ہے بہت دلچسپی میرے دل سے تیری ذات کو

    گھر بنا بیٹھی ہے میرے دل میں صورت آپ کی

    اشک جب جاری ہوئے آنکھوں سے دریا بہہ گئے

    جوش زن ہے یہ میرے دل میں محبت آپ کی

    مست کر دیتا ہے دل کو نام نامی آپ کا

    یا علی میں کیا کہوں کیا ہے محبت آپ کی

    آپ کی دوری میں میری جان جائے گی ضرور

    ہے قضا میرے لئے اے جان فرقت آپ کی

    اس صفائے رخ نے آئینہ بنایا ہے مجھے

    میری صورت میں نظر آتی ہے صورت آپ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے