کلی کی خندہ لبی گل کی مشق سینہ دری
کلی کی خندہ لبی گل کی مشق سینہ دری
تمام حسن فسوں کار کی کرشمہ گری
قبائے سبز ملی ہے حنا کی سرخی کو
بیاض لالہ کو بخشی گئی حنا جگری
ہے گل کے عارض رنگیں پہ قطرہ شبنم
جبین صبح پہ جیسے ستارۂ سحری
ہے لالہ گوں شفق شام سے بہار کا رخ
مہ و نجوم نے لیلائے شب کی مانگ بھری
یہ سارے شعبدہ ہائے طلسم کچھ بھی نہیں
در اصل ہے مرے ذوق نظر کی در بدری
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 65)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.