Sufinama

ہم اپنے میں تم کو صنم دیکھتے ہیں

مردان صفی

ہم اپنے میں تم کو صنم دیکھتے ہیں

مردان صفی

MORE BYمردان صفی

    ہم اپنے میں تم کو صنم دیکھتے ہیں

    سراپا تمہیں تم کو ہم دیکھتے ہیں

    کچھ اپنے ہی کو تم میں گم شد نہ پایا

    تمہیں بھی تو اپنے میں ہم دیکھتے ہیں

    تڑپ کر یہ دلبر میں رہ جاتا ہے

    پریشاں جو زلف الم دیکھتے ہیں

    مئے مہر میں تیری بے خود ہیں ہم

    خم دل میں جوش کرم دیکھتے ہیں

    دوئی سے جو وا چشم حیرت ہوئی

    تو ایں آں کو بھی کالعدم دیکھتے ہیں

    ہر اک شے میں ہو اور ہر حال میں

    نہ ہو جس میں تم وہ عدم دکھتے ہیں

    تن و جان و دل جملہ حرکات میں

    مرے دل ربا تم کو ہم دیکھتے ہیں

    کہوں کیا میں مرداںؔ نہیں جائے گفت

    جو ملنے سے ان کے یہ ہم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے