ہم جس کو یارو اپنا معبود جانتے ہیں
ہم جس کو یارو اپنا معبود جانتے ہیں
کونین میں اسی کو موجود جانتے ہیں
آدم وہ ہے فرشتے کرتے ہیں جس کو سجدے
منکر کو اس کے ہم تو مردود جانتے ہیں
اثبات اس کی ہستی ہر چیز میں ہوئی جب
نفی میں اپنی اپنی بہبود جانتے ہیں
شانیں اسی کی سب ہیں غیر و سوا کہاں ہے
اس واسطے سبھوں کو مسجود جانتے ہیں
ان پر کھلی ہیں رمزیں اسرار دوجہاں کی
جو عیب اور ہنر کو محمود جانتے ہیں
بود ان کی ہے ہمیشہ اے عشق ہم سے سن لے
جو ماسوا کو اس کے نا بود جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.