Sufinama

ہم شوخیٔ انداز جفا دیکھ رہے ہیں

نشور واحدی

ہم شوخیٔ انداز جفا دیکھ رہے ہیں

نشور واحدی

MORE BYنشور واحدی

    ہم شوخیٔ انداز جفا دیکھ رہے ہیں

    ہاتھوں میں قیامت کی حنا دیکھ رہے ہیں

    دل دیکھ رہے ہیں کہ خدا دیکھ رہے ہیں

    ہم حسن میں کیا جانئے کیا دیکھ رہے ہیں

    پردے میں انہیں پردہ کشا دیکھ رہے ہیں

    پھر شوق بانداز حیا دیکھ رہے ہیں

    ہم اور کوئی مست خرابات جوانی

    توبہ ہے کہ ایمان گیا دیکھ رہے ہیں

    ہر رنگ میں ہم ڈھونڈ رہے ہیں کوئی منزل

    ہر راہ میں نقش کف پا دیکھ رہے ہیں

    خلوت میں نشورؔ آپ کو تسبیح مبارک

    ہم باغ میں ہیں اور گھٹا دیکھ رہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 308)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے