آپ کے در کا جو بھی گدا ہو گیا
آپ کے در کا جو بھی گدا ہو گیا
اس کا شاہوں سے رتبہ بڑا ہو گیا
پست جو حوصلے تھے ہوئے اوج پر
آتے ہی آپ کے کیا سے کیا ہو گیا
ظلمتیں چھا رہی تھیں جہاں چار سو
آپ کا نور شمس الضحیٰ ہو گیا
ان کی محبوبیت کا ہے کہنا ہی کیا
جن کے عاشق پہ عاشق خدا ہو گیا
جادۂ عشق کے راہرو کے لیے
راہ پر آپ کا نقش پا ہو گیا
- کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 95)
- مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.