Sufinama

ہمیں آیا اگر کچھ ذوق اپنی خود نمائی کا

فداؔ وارثی

ہمیں آیا اگر کچھ ذوق اپنی خود نمائی کا

فداؔ وارثی

MORE BYفداؔ وارثی

    دلچسپ معلومات

    (ماہنامہ ’’صحیفۂ وارث‘‘جمادی الاول ۱۳۳۶ ھ دیویٰ شریف

    ہمیں آیا اگر کچھ ذوق اپنی خود نمائی کا

    پکار اٹھے گا خود ہی ناز اس کی کبریائی کا

    مزہ میں دم بھرا وارث کی سچی آشنائی کا

    یہ کیا معلوم تھا ہم کو کہ غم ہوگا جدائی کا

    خدا سمجھے تجھے ناصح ملامت پر ملامت کی

    کیا آخر کو تو نے فاش پردہ پارسائی کا

    تمہاری چشم پر فتنہ کے یہ سارے کرشمہ ہیں

    چرا لائے کسی کا دل مرض ہے دل ربائی کا

    فلک خود پیر ہے گردش ستائے آپ ہی اس کو

    اسی سے آہ کو شکوہ ہے اپنی نارسائی کا

    دکھا دو جلوۂ وارث کہ ہم مشتاق مرتے ہیں

    اگر کچھ بھی تمہیں دعویٰ ہے اپنی خود نمائی کا

    کیا کرتے ہیں کافر اور مومن وارثی سجدہ

    فداؔ کس آنکھ سے دیکھیں تماشہ ہے خدائی کا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 227)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے