ہے یہاں کا ارادہ مرے اے صنم، تیری بانہوں میں دل اپنا بہلائیں گے

ہے یہاں کا ارادہ مرے اے صنم، تیری بانہوں میں دل اپنا بہلائیں گے
حمزہ سلمانی
MORE BYحمزہ سلمانی
ہے یہاں کا ارادہ مرے اے صنم، تیری بانہوں میں دل اپنا بہلائیں گے
جو کیا تھا کبھی وعدہ تم سے صنم، ساتھ یوں چاندنی رات میں جائیں گے
پیاری باتیں کریں گے سدا ہم ابھی، زندگی میں نہ ہوں گے خفا ہم کبھی
استواریں گے یہ حوصلہ ہم جبھی، پھول راتوں کو تجھ پر ہی برسائیں گے
تیری خوشبو سے مہکے گا یہ راستہ، جاناں تم سے رہے گا مرا رابطہ
زندگی میں پڑھا تھا جو آموختہ، کام اک دوسروں کے سدا آئیں گے
کون سمجھے گا میری یہاں داستاں، کوئی اپنا نہیں ہے یہاں رازداں
سب بنے ہیں مرے حمزہؔ یہ دشمناں، کون مجھ کو یہاں پر سمجھ پائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.