ہر لحظہ تری ہی گفتگو ہے
ہر لحظہ تری ہی گفتگو ہے
ہر وقت تری ہی جستجو ہے
گلزار میں ہے بہار تری
پھولوں میں ترا ہی رنگ و بو ہے
بلبل ترا نغمہ گا رہی ہے
کوئل بے تاب کو بہ کو ہے
ہر آنکھ کو ہے تری تمنا
ہر دل میں تری ہی آرزو ہے
چکر میں پڑے ہیں ماہ و خورشید
ہر ذرہ کو تیری جستجو ہے
اول آخر ہے تو ہی سب کچھ
ظاہر باطن جو کچھ ہے تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.