Sufinama

حاصل ہے عیش دل کا شبینہ شراب میں

حسن عسکری مفرد

حاصل ہے عیش دل کا شبینہ شراب میں

حسن عسکری مفرد

MORE BYحسن عسکری مفرد

    حاصل ہے عیش دل کا شبینہ شراب میں

    مستی ہے دخت رز کو زیادہ شباب میں

    غیروں پر باب رحم کا اے وار ہے ہے وا

    شفقت کا در ہے بند تو کچھ میرے ہی باب میں

    توڑا ہے آہِ سرد نے اس دل کا آبلہ

    سچ ہے بقا ہوا سے نہیں ہے حباب میں

    اس ماہ رو کے چہرہ پر گیسو ہے خوش نما

    کیا لطف سیر کا ہے شب ماہتاب میں

    تیرہ فلک ہوا ہے مری دود آہ سے

    دل کی تپش سے میرے ہے تاب آفتاب میں

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 17)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے