کیا خوب تماشہ ہے مری خوش نظری کا
کیا خوب تماشہ ہے مری خوش نظری کا
آئینہ حیرت ہوں تری جلوہ گری کا
مد نظر آگہی و دیدہ دری کا
سمٹا ہوا حلقہ ہے مری بے خبری کا
پردہ رخ روشن سے اٹھاتا وہ کہاں ہے
دھوکا کوئی کھاتا ہی نہیں بے بصری کا
منزل متعین نہیں بے راہ رؤوں کی
مشکل ہے سلیقہ بھی یہاں راہبری کا
سمٹے ہوئے غنچے ہیں پریشان ہے خوشبو
پھیلا ہوا دامن ہے نسیم سحری کا
دامن کا پتہ ہے نہ گریباں کی خبر ہے
موسم ابھی آیا بھی نہیں جامہ دری کا
پہلے بھی سر خم تھی حسنؔ خشت کلیسا
اب خانہ بر انداز ہے حسن امریکا
- کتاب : سخنوارن وطن (Pg. 171)
- Author : ریاض گیاوی
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.