اگر دل میں رہو آنکھوں کی ویرانی نہیں جاتی
اگر دل میں رہو آنکھوں کی ویرانی نہیں جاتی
نظر میں آ بسو تو دل کی حیرانی نہیں جاتی
مرے احباب کیوں ملتے ہوئے مجھ سے ہچکتے ہیں
وفور غم سے کیا صورت بھی پہچانی نہیں جاتی
جو خوب دشت فطرت ہے وہ ظاہر ہو کے رہتا ہے
لباسوں سے جو سچ پوچھو تو عریانی نہیں جاتی
حوادث پے بہ پے ہشیار کرتے رہتے ہیں تجھ کو
مگر غفلت تری اے آدم فانی نہیں جاتی ہے
ہوس دنیائے دوں کی دل سے نکلے سخت مشکل ہے
چلی جاتی تو ہے لیکن بہ آسانی نہیں جاتی
- کتاب : سخنوران وطن (Pg. 170)
- Author : ریاض گیاوی
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.