Sufinama

دل میں عکس مصحف رخسار جاناں دیکھیے

شفق عمادپوری

دل میں عکس مصحف رخسار جاناں دیکھیے

شفق عمادپوری

MORE BYشفق عمادپوری

    دل میں عکس مصحف رخسار جاناں دیکھیے

    اک نئی صورت سے اترا ہے یہ قرآں دیکھیے

    چشم بینا سے خدائی بھر کے ساماں دیکھیے

    ساری دنیا صاف تل بھر میں نمایاں دیکھیے

    ہے قیامت شمع بے فانوس ہونا آپ کا

    گل نہ ہوجائے چراغ بزم امکاں دیکھیے

    اس نے دیوانہ سمجھ کر حشر میں بخشا مجھے

    کام آیا ہے کہاں چاک گریباں دیکھیے

    پردہ بڑھتے بڑھتے آخر پردہ در ہو جائے گا

    چھپتے چھپتے ہوں گے آپ اک دن نمایاں دیکھیے

    مسکرایا میں جو کلیوں کی قبائیں دیکھ کر

    ہنس کے پھولوں نے کہا اپنا گریباں دیکھیے

    میری تسکیں ہو نہ ہو بات آپ کی رہ جائے گی

    درد دل گو دیکھنے کی شے نہیں ہاں دیکھیے

    خانہ مفلس میں جیسے جلتے دیکھے ہوں چراغ

    یوں ستارے شام غم کے ہیں نمایاں دیکھیے

    چھالے کہتے ہیں لہو رو رو کے غربت پر مری

    اور آگے کیا دکھاتا ہے بیاباں دیکھیے

    رہ گیا تھا میرے ارمانوں سے جو لپٹا ہوا

    دل کے ٹکڑوں میں کہیں ہوگا وہ پیکاں دیکھیے

    گلشن ہستی دو رنگی کا مرقع ہے شفقؔ

    گل کو خنداں دیکھ کر شبنم کو گریاں دیکھیے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 172)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے