اور تو کچھ بھی نہیں میرے جنوں کا باعث
اور تو کچھ بھی نہیں میرے جنوں کا باعث
بس وہی کن جو بنا تھا فیکوں کا باعث
قدغنیں میرے سوالوں پہ لگانے والے
ڈھونڈتے کیوں نہیں کیسے کا وہ کیوں کا باعث
ہم نے وہ وقت بھی کاٹا ہے کہ جس وقت میں لوگ
خودکشی کو ہی سمجھتے ہیں سکوں کا باعث
ساز دل پر تری یادوں نے جو چھیڑا دیپک
بن گیا راگ یہی سوز دروں کا باعث
اک گواہی کسی مظلوم کے حق میں دی تھی
بن نہ جائے وہ گواہی مرے خوں کا باعث
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.