تاثیر اشک و خون جگر جانتا ہوں میں
تاثیر اشک و خون جگر جانتا ہوں میں
کیسے بنے ہیں لعل و گہر جانتا ہوں میں
وہ راز کھول جو نہ ہوئے مجھ پہ منکشف
رمز الست میرے خضر جانتا ہوں میں
مجھ کو دھنک کے واسطے کافی ہیں اشک و خون
رنگوں سے کھیلنے کا ہنر جانتا ہوں میں
جو عام راستہ ہے وہ تو جانتے ہیں آپ
اک خاص بھی ہے راہگزر جانتا ہوں میں
لہجہ ہے کس کا اور زباں کس کی ہے جمالؔ
ہے کون کس کے زیر اثر جانتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.