رکھا نہیں ہے دیر و حرم نے قریں مجھے
رکھا نہیں ہے دیر و حرم نے قریں مجھے
جانے پکارتی ہے کہاں کی زمیں مجھے
راہ سلوک و عشق کی خواہش تو ہے مگر
کرنی ہے پہلے دفن انا بھی کہیں مجھے
ہر سو کسی خدا کا محل ہے مرے خدا
کس در پہ جا کے رکھنی ہے اپنی جبیں مجھے
اتنا الجھ کے رہ گیا کار جہان پہ
اپنے لیے ہی وقت میسر نہیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.