Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

واہ ساقیا تیرا مے کدہ آباد ہے آباد ہے

حسینؔ

واہ ساقیا تیرا مے کدہ آباد ہے آباد ہے

حسینؔ

MORE BYحسینؔ

    واہ ساقیا تیرا مے کدہ آباد ہے آباد ہے

    اور بادہ خواروں کے لئے ہر دم مبارک باد ہے

    یہ بادہ کیا اک نار ہے من و تو سے اس کی خار ہے

    اک جرعہ نے فوراً مجھے اب کر دیا برباد ہے

    ایسا فنا کی آگ میں جل کر فنا ہی ہو رہا

    نہ میں رہا نہ کچھ میرا باقی نہ مجھ کو یاد ہے

    سر مو نہیں باقی رہا اب تو ہی تو ہر آن میں

    تو تو کے کہنے سے بھی یہ بندہ تیرا آزاد ہے

    پس کچھ نہیں ہوں کون ہوں اور کیا ہوں کیسے ہوں کہاں

    یہ تجھ بنا اب کون ہے اور کس کا یہ ارشاد ہے

    نہ تھا کبھی نہ ہوں ابھی نہ ہوں گا میں پھر پھر کبھی

    نہ خاک ہے نہ آب ہے نہ آتش و نہ باد ہے

    پس ہوں اگر تو عیب ہوں جز عیب کے اور کچھ نہیں

    بس عیب میرا نام ہے اور عیب کی بنیاد ہے

    کیا شاد ہے کیا شاد ہے نہ کم ہے نہ ایزاد ہے

    آباد نہ برباد نہ محتاج نہ آزاد ہے

    کہو رے حسیںؔ اب کون ہے کیا پھر تو ہووے گا کبھی

    کر توبہ اپنی توبہ سے توبہ تیری الحاد ہے

    مأخذ :
    • کتاب : مناجات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے