سبھی جس کے پجاری ہیں ہمہ تن ایک پتھر ہے
سبھی جس کے پجاری ہیں ہمہ تن ایک پتھر ہے
کہیں وہ سنگ اسود ہے کہیں مندر میں ٹھاکر ہے
وہی راجہ کی مالا ہے وہی رانی کا زیور ہے
اسی پتھر کی مسجد ہے اسی پتھر کا مندر ہے
کہیں وہ سنگ اسود ہے کہیں وہ سنگ مرمر ہے
کہیں وہ صورت آہن کسی کسوت میں وہ زر ہے
فقط ہے ہستی واحد سوا جس کا نہیں کوئی
وہی مومن کا اللہ ہے وہی ہندو کا ایشور ہے
حقیقت ایک ہے ہر آن میں ہر شان میں ظاہر
حسیںؔ ہے سب حسینوں کا وہ بحر حسن ہر گھر ہے
- کتاب : مناجات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.