مرا دم گھٹ کے مقتل میں تن بسمل سے نکلے گا
مرا دم گھٹ کے مقتل میں تن بسمل سے نکلے گا
فغاں منہ سے نہ نکلے گی نہ نالہ دل سے نکلے گا
نہ بوتے تخم الفت ہم کبھی دل میں خبر کیا تھی
کہ یہ کھیتی وہ ہے جس میں ثمر مشکل سے نکلے گا
نہیں آتی قضا مقتل میں خوف تیغ قاتل سے
الٰہی خیر کیوں کر دم تن بسمل سے نکلے گا
قیامت جان کر مردہ نکل آئیں گے قبروں سے
حشمؔ جب آہ کا نعرہ دل بسمل سے نکلے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.